The Finality of the Prophethood

ختم نبوتﷺ

ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں ۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی ختم نبوت کا ذکر قرآن حکیم کی سو سے بھی زیادہ آیات میں نہایت ہی جامع انداز میں کیا گیا ہے۔ارشادِ خداوندی ہے :
’’محمد ( ﷺ) تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں اور سب انبیاء کے آخر میں (سلسلۂِ نبوت ختم کرنے والے) ہیں، اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے‘‘ الاحزاب،
33:40

The Honor of Holy Prophet PBUH

ناموس رسالت ﷺ

ناموس رسالت ﷺ سے مراد آپﷺ کی آبرو، عزت ، شہرت ،عظمت اور شان ہے۔ ارشادِ خداوندی ہے :
’’اے ایمان والو! تم اپنی آوازوں کو نبیِ مکرّم ﷺکی آواز سے بلند مت کیا کرو اور اُن کے ساتھ اِس طرح بلند آواز میں بات (بھی) نہ کیا کرو جیسے تم ایک دوسرے سے بلند آواز میں کرتے ہو (ایسا نہ ہو) کہ تمہارے سارے اعمال ہی (ایمان سمیت) غارت ہو جائیں اور تمہیں (ایمان اور اعمال کے برباد ہوجانے کا) شعور تک بھی نہ ہو ‘‘
الحجرات،
49:02

EMAAN E KAMIL

For a Muslim it is compulsory to recognize Prophet Muhammad (Peace Be Upon Him) as LAST Prophet of ALLAH, known as belief of Khatm e Nabuwwat. Similarly EMAAM E KAMIL indicates the completeness of Faith which is achieved by a Muslim by considering Prophet Muhammad (Peace Be Upon Him) more important and dear than his family, parents, belongings and even his own life. Any Muslim who considers Prophet Muhammad (Peace Be Upon Him) dear than his own life cannot tolerate disrespectful words or behavior against him. This is the belief of Namoos e Risalat which declares such person liable to be punished with death sentence irrespective of his religion.

ایمان کامل

مسلمان ہونے کی بنیادی شرائط میں نبی کریم ﷺ کو آخری نبی ماننا ضروری ہے اور اس عقیدے کو عقیدہ ختم نبوّت کہتےہیں۔ اسی طرح ہر مسلمان کے ایمان کی تکمیل کی لازمی شرط ہے کہ وہ اپنی ہر چیز پر بشمول جان، مال، آل، اولاد اوروالدین نبی کریم ﷺ کی ذات مبارک کو مقدّم رکھے۔ہر مسلمان جو نبی کریم ﷺ کو اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز رکھتا ہےوہ اُن کی شان میں بے ادبی یا گستاخی برداشت نہیں کر سکتا اور اسی عقیدے کا نام ناموس رسالت ﷺ ہے۔ اللہ تعالٰی نےایسے شخص کو سزائے موت کا حقدار ٹھہرایا ہے چاہے وہ کسی بھی دین سے تعلق رکھتا ہو۔

Finality of Prophethood in the Light of Ahadith

ختم نبوت ﷺاحادیث کی روشنی میں

’’مجھے تمام مخلوقات کی طرف بھیجا گیا ہے اور مجھ پر نبوت ختم کر دی گئی ہے۔ ‘‘(صحیح مسلم)

 

Honor of Holy Prophet PBUH in the Light of Ahadith

ناموس رسالت ﷺاحادیث کی روشنی میں

’’ہر مسلمان جو اپنے ایمان کی تکمیل چاہتا ہے اس کے لیے لازم ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ  اپنے بچوں ، خاندان، والدین اور دنیا کی ہر محبوب ترین شے سے بڑھ کر پیار کرے۔  ‘‘ (صحیح بخاری، کتاب الایمان باب حب   الرسول من الایمان)

Finality of Prophethood in the Eyes of Sahabah, Muhaddasin and Imams of all Fiqhs

ختم نبوت ﷺصحابہ کرام ، محدثین اور آئمہ کرام کی نظرمیں

جنگ یمامہ مسیلمہ کذاب کے خلاف حضرت ابو بکرصدیقؓ کے دور میں لڑی گئی ۔ سیدنا ابو بکرصدیقؓ نے حضرت خالد بن ولیدؓ  کو حکم فرمایاکہ ’’مسیلمہ کذاب کے گروہ کے تمام بالغ مردوں کو قتل کردیا جائے،عورتیں اور کم سن لڑکے قیدی بنا لئے جائیں۔‘‘(البدایہ والنہایہ ، جلد 6، صفحہ 1166)
ایک روایت کے مطابق اس موقع پر حضرت ابو بکر صدیقؓ نےفرمایاکہ’’وحی کا آنا منقطع ہو چکا ہےاور دین تمام ہو چکا، کیا یہ ہو سکتا ہےکہ دین مٹے اور میں زندہ رہوں‘‘ (مطالعہ قادیانیت ازعلامہ ڈاکٹر خالد محمود)

Honor of Holy Prophet PBUH in the Eyes of Sahabah, Muhaddasin and Imams of all Fiqhs

ناموس رسالت ﷺصحابہ کرام ، محدثین اور آئمہ کرام کی نظرمیں

خلیفہ ہارون رشید نے امام مالک ؒسے گستاخ رسول کے بارے میں حکم دریافت کیا تو امام مالک ؒ نے جواب دیا: ’’اس امت کے باقی رہنےکا کیا جواز ہے جس کے نبی کی توہین کر دی جائے ۔جو انبیاء کی توہین  کرے اس کو قتل کیا جائے اور جو نبی کریمﷺ کے صحابہ کی توہین کرے اسے کوڑےلگائے جائیں  ‘‘ ( امام مالک ؒ  ،الشفاء  للقاضی عیاض،  جزو 2، القسم الرابع، باب الاوّل)

Finality of Prophethood in the Eyes of Saints and Islamic Scholars

ختم نبوت ﷺاولیاء کرام اور علماءکرام کی نظرمیں

امام غزالی فرماتے ہیں’’ بیشک امت نے بالاجماع اس لفظ (خاتم النبیّن) سے یہ سمجھا ہے کہ اس کا مفہوم ہے کہ آپﷺ کے بعد نہ کوئی نبی ہو گا اور نہ رسول ،اور اس پر اجماع ہے کہ اس لفظ میں کوئی تاویل و تقصیص نہیں۔پس اس کا منکر یقینا ً اجماع امت کا منکر ہے۔‘‘(الاقتصاد فی الاعتقاد، صفحہ 123)

Honor of Holy Prophet PBUH in the Eyes of Saints and Islamic Scholars

ناموس رسالت ﷺاولیاء کرام اور علماء کرام کی نظرمیں

حضرت علامہ قاضی ثناءاللہ پانی پتی تفسیر مظہری میں لکھتے ہیں: ’’  رسول اللہ ﷺکی شخصیت، دین، نسب یا حضور ﷺ کی صفت پر طعن کرنا اور صراحتا ًیا کنایتہ ً  یا بطور تعریض  آپﷺ پر نقطہ چینی کرنا اور عیب نکالنا کفر ہے، ایسے شخص پر دونوں جہان میں اللہ تعالی ٰ کی لعنت ہے، دنیاوی سزا سے  اس کو توبہ بھی نہیں بچا سکتی۔  ‘‘ (تفسیر مظہری)

Videos

عقیدہ ختم نبوتﷺ
عقیدہ ناموس رسالت ﷺ